لاہور پریس کلب کے سابق صدر کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

لاہور پریس کلب کے سابق صدر اور ’پاکستان ٹورانٹو‘ اخبار کے ایڈیٹر اور ’کینیڈا ون اردو‘ ٹی وی چینل کے چیف ایگزیگٹو بدر منیر چودھری نے 26 جولائی 2021ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے سینئر نائب صدر طیب شیخ کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شعبہ امور خارجہ کے ڈائیریکٹر جی ایم ملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امور خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم اعوان بھی موجود تھے-

بدر منیر چودھری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کی دینی، سماجی، فلاحی، سیاسی اور تعلیمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ شیخ الاسلام کا ویژن عالم اسلام کی رہنمائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شیخ الاسلام کی سیاست سے علیحدگی پر دکھ ہے، وہ ایسی شخصیت ہیں جو پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا شیخ الاسلام اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ھوئے عوام کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد کا دوبارہ آغاز کریں۔ انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاھور کو جدید دور کے تقاضوں سے ھم آھنگ ایک آئیڈیل درسگاہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ویژن پاکستان کی نوجوان نسل کو بےمقصدیت سے نجات دلانے میں اہم کردار اداکر رہا ہے۔ منہاج یونیورسٹی جیسے ادارے ہی ملک میں تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔ ہر بڑے شہر میں منہاج یونیورسٹی کی برانچیں کھولی جانی چاہیے اور دیگر تعلیمی اداروں کو بھی منہاج یونیورسٹی کا ماڈل اپنانا چاہئیے۔ بدر منیر چودھری نے تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

تبصرہ

Top