منہاج القرآن حیدرآباد کے کارکن محمد یونس القادری انتقال کر گئے، شیخ الاسلام کا اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے انتہائی وفادارو مخلص کارکن اور شیخ الاسلام کے فیض یافتہ اور 35 سال سے منہاج القرآن کے تاحیات رفیق محمد یونس القادری انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یونس القادری کے انتقال پر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی ان کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ یونس القادری نہایت مخلص، وفادار کارکن تھے، جنہوں نے منہاج القرآن کی رفاقت اور مشن سے وابستگی میں زندگی گزاری، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند عطا فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ حیدرآباد میں ادا کی گئی، جس میں منہاج القرآن حیدرآباد کے کارکنان اور عہدیداروں سمیت اہلیان حیدرآباد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن سندھ کراچی زون، اپر زون اور لوئر زون سے کارکنان کی بڑی تعداد جنازہ میں شریک ہوئی۔ صدر پاکستان عوامی تحریک سندھ سید ظفر اقبال شاہ اور زاہد لطیف زاہد راجپوت، مسعود عثمانی اور اطہر جاوید صدیقی، اپر سندھ سے مخدوم ندیم احمد ہاشمی، شکیل احمد منہاجین، محمد انور منہاجین، گل بھار، زاہد شاہ اور شوکت قائم خانی نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔

لوئر سندھ سے ندیم احمد نقشبندی، ریاض احمد نقشبندی، طارق خانجی، ہشام بھائی، محمد طارق مصطفوی، علی حسن قائم خانی، حافظ کاشف جمیل، حافظ خلیق الله، فرید الله اور مشتاق احمد قائم خانی بھی جنازہ میں شریک ہوئے۔

تبصرہ

Top