بچوں کی تربیت میں ماں ’’اکیڈمی‘‘ کا درجہ رکھتی ہے: علامہ محمد لطیف مدنی کا حاصل پور میں درس قرآن سے خطاب

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن حاصل پور کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلہ کی پانچویں اور آخری نشست 13 اپریل 2022ء کو نماز فجر کے بعد منعقد ہوئی، اس موقع پر علامہ محمد لطیف مدنی نے درس قرآن دیا۔ انہوں نے ’’بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے انسان کی ہر سطح پر تربیت کا ایک جامع پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ بچوں میں 7 سال کی عمر سے نماز کی فرضیت اس بات کا اعلان ہے کہ عملی طور پر بچہ ذمہ داری میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج والدین کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی عمر کے عین مطابق اسلامی تربیت کا اہتمام کریں، انہوں نے کہا کہ بچوں کی تربیت میں ماں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہے، بدقسمتی سے آج معاشرے میں تربیتی طور پر بچوں کو صرف سکول اور اساتذہ کے سپرد کر دیا گیا اور خواتین نے خود کو ماں کے عملی تربیتی کردار سے الگ کر لیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے ماں اور بچوں کی تربیت کا ایک جامع عملی و تربیتی نصاب مرتب کیا ہے، جسے معاشرے میں عام کر کے انسانیت کی خدمت کی جا سکتی ہے۔

درس قرآن میں حاصل پور سے اہل علاقہ اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، اس موقع پر کامیاب درس قرآن کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی گئی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top