شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل، ہزاروں فرزندان توحید شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے

Itikaf City Minhaj ul Quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف کو معتکفین کے لیے سجا دیا گیا ہے، اندرون بیرون ملک سے ہزراہا معتکفین شریک ہوں گے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نماز تراویح کے بعد ویڈیو لنک پر ''طہارۃ القلوب'' کے موضوع پر خطابات کریں گے، اس حوالے سے سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے بتایا کہ معتکفین کے آرام و سکون کے لیے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، انھوں نے بتایا کہ معتکفین کے لیے کورونا ویکسینیشن کارڈ ہمراہ لانا ضروری ہے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ سحرو افطار میں دیے جانے والے کھانے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کروانے کے لیے ماہر کک کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، اس کے علاوہ معتکفین کو 24 گھنٹے میڈیکل ایڈ دستیاب ہوگی، شہر اعتکاف میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے تربیتی لیکچرز بھی ہوں گے، 2 ہزار سے زائد خواتین معتکف ہوں گی اور کم عمر بچوں کے نفلی اعتکاف کے لیے الگ سے انتظامات کئے گئے ہیں۔ جواد حامد نے کہا کہ اعتکاف حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک سنت ہے اور اس کا بے اندازہ اجروثواب ہے، اعتکاف اصلاح احوال، تطہیر باطن کے لیے تربیت کا مفید اور مؤثر ذریعہ ہے۔

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

Itikaf City Minhaj ul Quran

تبصرہ

Top