تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤالدین کا ورکرز کنونشن

مورخہ: 26 جون 2022ء

منہاج القرآن سرگودھا

تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ضلعی ورکرز کنونشن جامع مسجد الحرمین میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بگڑتی معاشی و سیاسی صورتحال نے اخلاقی و تربیتی اقدار کا خاتمہ کر دیا ہے، آج نوجوان تعلیم کے حصول میں صرف ڈگریوں اور نوکریوں کی دوڑ میں ہے۔ ایسے حالات میں نوجوان نسل کی دین سے دوری ایک المیہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے علم اور تربیت کے ذریعے نوجوان نسل سمیت معاشرہ میں ہر سطح پر روحانی و دینی اقدار کی بحالی اور تربیت کا بیڑا اٹھایا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دعوتی پیغام علم ہمیں گھر گھر پہنچا کر اس خیر کی مہم کو عام کرنا ہے۔

اس موقع پر ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن منڈی بہاوالدین چوہدری محمد وسیم ہمایوں نے استقبالیہ پیش کیا اور مرکزی ضلعی، پی پی، یونین کونسلز اور یونٹ سطح کے عہدیداروں کو ورکرز کنونشن میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے مراکز علم اور حلقات درود و فکر کے قیام پر بھی بریفنگ دی۔

منہاج القرآن سرگودھا

منہاج القرآن سرگودھا

منہاج القرآن سرگودھا

تبصرہ

Top