تقریب تقسیم اسناد بسلسلہ تکمیل عرفان القرآن کورس سیالکوٹ

گذشتہ دنوں تحر یک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام سہ ماہی عرفان القرآن کورسز کی کلاسز کے اختتام پرنہایت پر وقار تقریب بعنوان تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس الحمد شادی ھال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جس میں معززین علاقہ و ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت مرکز سے انچارج عرفان القرآن کور س علامہ حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر انہوں نے حضور شیخ الاسلام کی ہدایت پر شروع کیے جانے والے اس عظیم پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کو ان کورسز کے کامیاب انعقاد پرمبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر شرکاء کورسز میں سے 30 لوگوں نے ریگولر رفاقت اور 4 افراد نے لائف ممبر شپ حاصل کی۔ شرکاء کلاس نے کے نمائندہ افراد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک و قائد تحریک کے مشکور ہیں جن کی بدولت آج ہمیں تجوید القرآن، ترجمۃ القرآن، عربی قواعد اور احادیث کے بارے میں آگاہی ہوئی ۔ان کلاسز کے معلم علامہ سلطان محمود قادری تھے۔

تبصرہ

Top