پاکپتن: شہدا کے لواحقین کو انصاف دلانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، شیخ زاہد فیاض

مرکزی ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے مورخہ 15 اپریل 2015ء کو ضلع پاکپتن کا دورہ کیا جس میں ڈوویژنل کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو کے ہمراہ ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ کے گھر گئے اور اُن کے چچا عبدالعزیز کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر امیر تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن سید ابوداؤد شاہ بخاری، ضلع ناظم رانا غلام مصطفی فریدی، تحصیل صدر شیخ محمد اشرف حیدری، ڈوویژنل کوآرڈنیٹر MSM رائے منظور احمد کھرل، صدر پاکستان عوامی تحریک لائرز فورم حافظ مسعود الرحمٰن ایڈووکیٹ، سیکرٹری فنانس پاکستان عوامی تحریک وحید شہزاد بھٹہ، ماسٹر محمد رمضان کے علاوہ جملہ فورمز کے تمام عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی۔

اظہار تعزیت کے بعد مرکزی ناظم اعلیٰ تنظیمات تحصیل صدر منہاج القرآن اشرف حیدری کے گھر تشریف لے گئے جہاں انہوں نے پاکپتن شریف کے جملہ فورمز کے عہدیداران سے مختصر خطاب کرتے ہوئے انقلاب مارچ و دھرنے میں شامل شرکاء اور اسیرانِ انقلاب کی جدو جہد پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہماری جدوجہد ان شاءاللہ انقلاب کا سورج طلوع ہونے تک جاری رہے گی، ہم قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہر کال پر دل و جان نچھاور کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ان شہدا کے لواحقین کو انصاف دلانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ دریں اثناء شیخ زاہد فیاض تحصیل صدر شیخ اشرف حیدری کی دوکان برہان جی فیبرکس پر بھی گئے اور ان کی دوکان پر ہونے والے چوری کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ جلد از جلد ملزمان کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

تبصرہ

Top