کوئٹہ: مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم نے 12نومبر2015 کو مقامی وفد کے ہمراہ کوئٹہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں BRSP کے ڈائریکٹر سید فتح شاہ، بین الامذاہب ہم آہنگی بلوچستان کے صدر ڈاکٹر عبدالمتین اور ملازئی قومی اتحاد بلوچستان کے چیئرمین سردار محمد منیر شامل تھے۔ احمد نواز انجم کے ساتھ تحریک منہاج القرآن کے وفد میں مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ وقار، تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے امیر پیر سید حبیب اللہ چشتی، سابق صوبائی امیر بلوچستان رانا محمد امین، تحریک منہاج القرآن کوئٹہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر محمد عارف مینگل، تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے نائب امیر محمد اعجاز، ناظم صفدر اقبال، ناظم علماء کونسل عبدالودود مینگل، ناظم مالیات اورنگ زیب وڑائچ، نائب ناظم مالیات عبدالمجید اعوان، ناظم دعوت شاہداقبال، ناظم تربیت محمد ندیم طاہر، ناظم نشرو اشاعت عمران جاوید، کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ عطاءاللہ بلوچ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کوئٹہ کے صدر عنایت اللہ موجود تھے۔

ان ملاقاتوں کا مقصد تحریک منہاج القرآن کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر علمی، فکری اور عملی کام کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ احمد نواز انجم نے ملاقات کرنے والوں کو عالمی سطح پر انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کی لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی گراں قدر خدمات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے فکری تحقیق اور نظریاتی محاذ پر نوجوان نسل کی راہنمائی کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن کی خدمات سے بھی آگاہ کیا۔ ان شخصیات نے ہر سطح پر تحریک منہاج القرآن کے ساتھ تعاون اور خدمات کے لیے یقین دہانی کروائی۔

دربارِ غوثیہ یوسفیہ جیل روڈ ہدہ کوئٹہ کے سجادہ نشین پیر سید نور علاؤالدین نے خصوصی طور پر احمد نواز انجم اور تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے وفد کو عشائیہ پر مدعو کیا۔ انہوں فروغِ دین اور احیائے تصوف میں تحریک منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ ہو ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرہ

Top