منہاج القرآن رحیم یار خان بی کے زیراہتمام تربیتی نشست میں سردار شاکر خان مزاری کی شرکت

minhaj ul quran

منہاج القرآن ضلع رحیم یار خان بی کے زیراہتمام تربیتی نشستوں میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج معاشرہ میں علم و عمل اور تربیت کی اہم ترین ضرورت ہے، جس کے لیے منہاج القرآن نے 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منہاج القرآن کے مراکز علم میں ہر طبقہ فکر اور عمر کے لوگ علم حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ساری زندگی علم میں گزاری اور تحریک منہاج القرآن ان کا یہ پیغام گھر گھر پہنچا رہی ہے۔

ان تربیتی پروگرامز میں تحریک منہاج القران کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

minhaj ul quran

تبصرہ

Top