واہ کینٹ: محفل نعت و دعائیہ تقریب بسلسلہ قائد ڈے

منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ اور MSM سسٹرز کے زیراہتمام واہ کینٹ میں قائد ڈے کے سلسلہ میں محفل نعت و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ راضیہ نوید مہمان خصوصی تھیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ کی کارکنان کے علاوہ دیگر خواتین بھی پروگرام میں شریک ہوئیں۔ راضیہ نوید نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top