گوجر خان میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

مورخہ: 17 مارچ 2019ء

قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی گوجرخان

تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 17 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے معزز مہمانوں میں پیر سید جابر علی شاہ، آستانہ عالیہ چنگیاری شریف، عظمت علی شاہ آستانہ عالیہ چھپڑ شریف، پیر عتیق الرحمن چشتی، چوھدری محمد نعیم، چوھدری محمد جمیل، چوھدری ناظم، محمد حسین، ماسٹر عبدالقیوم، ریاست علی قادری، محمد زین بٹ، محمد حفیظ، عامر رحمن، سلطان نعیم کیانی، محترمہ ظہرہ صدیق، محترمہ نگارش طاہر اور مرکزی نائب ناظم اعلیٰ محمد ادریس رانا بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک ایسا عظیم الشان معجزہ ہے کہ جو اس کا علم حاصل کرے اس کو صاحب کرامت کر دیتا ہے۔ قرآن مجید علوم کا وہ خزانہ اور منبع ہے جو اس کو پڑھتا ہے تو قرآن اس کو ہدایت بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف ہے، جو امت کے لیے علمی نعمت ہے۔ ہمیں اس سے بھرپور علمی استفادہ کرنا چاہیے۔

تقریب میں گوجر خان اور گردونواح سے مردوخواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی علمی خدمات کو سراہا۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تقریب کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گوجر خان تنظیم کو ورکنگ میں پاکستان بھر میں اول آنے پر شیلڈ بھی دیں۔ اس موقع پر منہاج القران گوجر خان و دیگر فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے شیلڈز وصول کیں۔

تبصرہ

Top