تحریک منہاج القرآن کسوال کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن کسوال کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کسوال کے ضلع ساہیوال کے ذیلی یونٹ 91/7RD میں کیا گیا جس میں مرکز سے علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ جماعت اہلسنت اور شعیہ مسلک سے تعلق رکھنے والے علماء اور ذاکرین نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا انعقاد تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔

محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہی عین ایمان ہے۔ محبت کے بغیر ایمان نہیں ملتا اور محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقاضہ یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیے ہوئے نظامِ مصطفےٰ کے لیے کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حسین ابن علی رضی اللہ عنہا کی طرح کربلا بپا کیا جائے۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعارف کر واتے ہوئے بیداری شعور کا پیغام دیا اور 19 نومبر کو ہونے والے طلبہ اجتماع کی دعوت دی۔

کسوال سے نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد 19 نومبر کو ناصر باغ لاہور میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کرے گی۔ پروگرام کے آخر پر علامہ محمد شکیل ثانی نے منتظمین خصوصاً اصغر علی چوہدری صدر تحریک منہاج القرآن کسوال اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: اصغر علی چوہدری صدر تحریک کسوال

تبصرہ

Top