چیچہ وطنی: منہاج القرآن ضلع ساہیوال کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن ضلع ساہیوال کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس26 ستمبر 2021ء کو تاج محل ہال میں صدر تحریک منہاج القرآن ضلع ساہیوال مرزا اسلم سہیل کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔

اس موقع پر منہاج القرآن کے ضلعی ناظم ساہیوال عامر وقاص کے علاوہ منہاج القرآن کسووال اور چیچہ وطنی سے عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے آئندہ ورکنگ پلان پر بریفنگ دی۔ انہوں نے منہاج القرآن کے تنظیمی نیٹ ورک کو یونین کونسلز سطح تک مضبوط کرنے کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں شریک عہدیداروں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ دعوتی و تنظیمی کام کو مزید منظم انداز میں مکمل کریں گے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top