منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجیانہ نو کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی نوویں سالانہ تقریب

مورخہ: 15 جون 2020ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجیانہ نو کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی نوویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مرکزی پروگراموں کے ساتھ ساتھ اپنے علاقائی پروگراموں کو بھی پورا کر رہی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد کی مدد، رمضان پیکجز اور عید پیکجز کے بعد مشکل حالات میں اجتماعی شادیوں کی روٹین کو بھی برقرار رکھا، احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تقریب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، پہلےدن تقسیم جہیز کی تقریب میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی جس سے ٹیم کا حوصلہ مزید بلند ہوا، اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی سے اقبال چیمہ ور ضلعی صدر شکیل احمد اعوان، ناظم تحریک خالد محمود منہاجین، شبیر حسین اور چوہدری عبدالرزاق بھٹی، احسان اللہ بھٹی، ولائت بھٹی، باؤ افسر علی بھٹی، فرمان علی لاھور اور علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مقامی قائدین نے شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ قائد کے فرمان پر دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، ان شاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

تبصرہ

Top