ڈسکہ: جلوس استقبال میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مورخہ 28 دسمبر 2014 کو تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام جلوس استقبال میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ مسیحی برادری نے خصوصی شرکت کی۔ جلوس کی صدارت محمد اسلم بسراء صدر منہاج القرآن ڈسکہ نے کی۔ جلوس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جلوس میں اللہ رکھا قادری صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ اور ناصر محمود مان ناظم منہاج القرآن ڈسکہ بھی شریک تھے۔

تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

Top