سیالکوٹ: عوامی تحریک ڈسکہ کے زیراہتمام سانحہ قصور کیخلاف احتجاجی ریلی

پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ کے زیراہتمام واقعہ قصور کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد اسلم بسراء قادری (صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ) نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قاتل حکمرانوں نے معاشرے کو درندوں کا معاشرہ بنا دیا، زینب پوری قوم کی بیٹی ہے۔ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا مل جاتی تو آج پر امن احتجاج کرنے والوں پہ قاتل اعلیٰ کے غنڈے گولی نہ چلاتے۔

اس موقع پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائیٹی کے کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے امیر قاری شکیل الرحمن، سنی تحریک کے رہنما سجاد حسین قادری، ادارۃ المصطفی کے صدر حافظ یامین مصطفائی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زکاء اللہ کھارا، قاری ذوالفقار سیالوی اور سئنئیر وکلاء انور مغل نے شرکت کی۔ اس واقعہ کی پر زور مذمت کی اور حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا جو حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

تبصرہ

Top