منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب 2023

Quaid Day program 2023 at South Africa

منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیر اہتمام 19 فروری 2023 بروز اتوار کو علامہ طاہر رفیق نقسبندی (ڈائریکٹر و چیئرمین منہاج القرآن ٹرسٹ بورڈ) کی رہائش گاہ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا آغاز صوفی محمد شاہد سیفی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کے بعد غلام ایوب طفیل قادری نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔تقریب میں الحاج عمر تار نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

پروگرام کی صدارت علامہ رفیق علی شاہ نے فرمائی اور قائد ڈے کے حوالے سے خوبصورت ترانہ پیش کیا۔ شیخ الاسلام کی عالمی سطح پر پذیرائی اور ہمہ جہت شخصیت پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ رفیق علی شاہ نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام کا شمار اللہ تعالی کے خاص بندوں میں ہوتا ہے، اللہ رب العزت نے آپ کو علم لدنی عطا کیا ہے جس کی جھلک آپ کی سینکڑوں کتب اور ہزاروں خطابات میں نظر آتی ہے۔

حافظ اسماعیل خطیب نے حضور شیخ الاسلام کو اللہ پاک کی عظیم نعمت کہتے ہوئے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اس نعمت الٰہی کا شکریہ ادا کریں۔ اس لئے آج ہم سب مل کر شیخ الاسلام کی ولادت کی خوشی منا رہے ہیں ۔

علامہ طاہر رفیق نقسبندی (ڈائریکٹر منہاج القران) نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور قائد ڈے میں شرکت پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے حضور سیدی شیخ الاسلام کو ایک عالمگیر ہمہ جہت شخصیت، علم ومعرفت کا شہنشاہ، فیضان مصطفیٰ ﷺ اور غوث الوریٰ کا ایسا شاہکار بنایا ہےکہ جس کی نظیر پچھلی کئی صدیوں میں نظر نہیں آتی۔ آئے اس مشن کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے اس کی ممبر شپ کی طرف توجہ دیں۔

رفقاء سے مشاورت کے بعد طے پایا گیا کہ ڈربن کا ماہانہ حلقہ درود کا پروگرام علامہ طاہر رفیق نقسبندی منہاجین کی ریائش گاہ پر ہر ماہ کے پہلے اتوار کو ہوا کرے گا۔ نماز مغرب ادا کرنے کے بعد مون مصطفوی نے درود شریف پڑھنا شروع کیا اور قائدین، نوجوان، بچوں اور شرکاء نے کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارک باد دی۔ اس کے بعد پرتکلف عشائیہ اور بچوں کے لئے سویٹ چاکلیٹس اور تحائف کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں اسد حسینی، مون مصطفوی، محمد اکرام، عابد منیر، ذاکر رفیق، مسز رفیق حسین، مسز طفیل بدر، مسز ایوب، ڈاکٹر شکیل احمد، حیات خان صدر PASA، ظفر مہندی (سیکریٹری فنانس PASA)، جنید احمد، یونس تار محمد اور دیگر فیملیز نے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ قائد ڈے کے موقع پر سات افراد نے منہاج القران کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔

آخر میں علامہ رفیق حسین منہاجین نے درود وسلام پڑھا جس کے بعد حضرت علامہ طفیل بدر مستقیم چشتی نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئی عمر کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

Quaid Day program 2023 at South Africa

Quaid Day program 2023 at South Africa

Quaid Day program 2023 at South Africa

Quaid Day program 2023 at South Africa

Quaid Day program 2023 at South Africa

Quaid Day program 2023 at South Africa

تبصرہ

Top