سپین : منہاج القرآن بارسلونا کا محمد اقبال چوہدری اور محمد عثمان قادری کے اعزاز میں پرتپاک عشائیہ

6 اپریل 2013ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) نے محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) اور محمد عثمان قادری (طالب علم منہاج یونیورسٹی لاہور) کے اعزاز میں بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ پر شاندار عشائیہ دیا، اس تقریب میں بارسلونا تنظیم کے ایگزیکٹو ممبران محمد نواز کیانی، ظل حسن قادری، حاجی زاہد اختر، نوید احمد اندلسی، محمد نواز قادری، حاجی محمد نذیر اداسی، محمد نواز قادری، بلال یوسف مصطفوی، حاجی محمد افضل قادری اور چوہدری پرویز اختر اور خصوصی دعوت پر راحیل اکرم ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر قمر احسان (چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست) نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائم مقام صدر ظل حسن قادری نے کہا کہ منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے پلیٹ فارم سے قیامِ امن، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مختلف ثقافتوں کے افراد کے مابین ڈائیلاگ کو فروغ دینے کے لیے محمد اقبال چوہدری کی خدمات کے اعتراف میں اقوام متحدہ (UNO) میں مشاورتی حیثیت کی حامل بین الاقوامی تنظیم عالمی امن فیڈریشن Universal Peace Federation کی طرف سے سفیرِ امن Ambassador of Peace کا خطاب دیا جانا منہاج القرآن سپین کے تمام ممبران وعہدیداران اور سپین کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے انتہائی فخر اور مسرت کی بات ہے۔ اس موقع پر تمام ایگزیکٹو ممبران نے سفیر امن کا خطاب ملنے پر محمد اقبال چوہدری کو خصوصی مبارک باد دی۔ منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیدران نے محمد عثمان قادری کو منہاج یونیورسٹی (لاہور) میں کامیابی سے تعلیم حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور انہیں منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ جیسی عظیم مادرِ علمی سے خوب محنت و لگن سے تعلیم مکمل کرنے کی تلقین کی۔

رپورٹ : نوید احمد اندلسی

تبصرہ

Top