سپین: منہاج یورپین کونسل کا اجلاس، ملکی صدور اور ناظمین کی شرکت

بارسلونا (سپین) منہاج یورپین کونسل کی تنظیم نو کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس 6 سے 8 مارچ تک سپین کے شہر بارسلونہ میں منعقد ہوا، جس میں تمام منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹیو ممبرز شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوسرے دن منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے مختلف ممالک کے صدور اور سیکرٹری جنرلز کو مدعو کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجازاحمد وڑائچ نے کی، جبکہ خصوصی طور پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی این ای سی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کےمختلف تنظیمی فورمز منہاج یوتھ لیگ یورپ، منہاج ویمن لیگ یورپ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ اور پاکستان عوامی تحریک یورپ نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کرنے کے ساتھ آئندہ سال کے لیے منصوبہ جات بھی پیش کیے گئے، جن پر تفصیلی مشاورت اورشرکا کی تجاویز کے بعد منظوری دی گئی۔

منہاج یوتھ لیگ یورپ کے صدر چن نصیب اور سیکرٹری جنرل عمر مرزا، منہاج ویمن لیگ یورپ کی صدر محترمہ سمیرا فیصل اور سیکرٹری جنرل محترمہ طاہرہ فردوس، منہاج یورپین کونسل کے نائب صدر برائے پاکستان عوامی تحریک حاجی محمد اسلم، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے صدر حافظ محمد اقبال اعظم اور سیکرٹری جنرل حاجی ارشد جاوید نے اپنے فورمز کی کارکردگی رپورٹس اور آنے والے سال کے حوالے سے نئے ورکنگ پلانز پیش کیے۔

اجلاس کے آخری حصہ میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجازاحمد وڑائچ اور سیکرٹری جنرل محمد بلال اوپل نے یورپ بھر سے آنے والے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا، اجلاس کے سلسلہ میں احسن انتظامات کرنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ مرزا محمد اکرم بیگ نے بھی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تین دن تک جاری رہنے والے اس اجلاس کا آغاز جمعہ 6 مارچ جبکہ اختتامی سیشن اتوار 8 مارچ کو ہوا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی، محمد افضال مرزا (سیکرٹری میڈیا منہاج یورپین کونسل)

تبصرہ

Top