اسلام سراپا امن تعلیمات کا پیامبر ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا سویڈن میں کانفرنس سے خطاب

مورخہ: 18 مارچ 2022ء

ڈاکٹر حسن قادری

منہاج القرآن انٹرنیشنل Hallunda Folkets Hus سویڈن کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کانفرنس سے ’’اسلام میں اتحاد و اتفاق کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی کلی تعلیمات سراپا امن و سلامتی ہیں۔ اسلام کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا تعصب اور ایک بہت بڑا فکری مغالطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے انسان ہی نہیں، نباتات حیوانات اور الغرض ہر ذی روح کے حقوق و فرائض کا تعین اور تحفظ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احترامِ انسانیت منہاج القرآن کی دعوت کی اساس ہے اور تحریک کی ساری دنیا میں پذیرائی کی وجہ یہ ہے کہ اس تحریک نے انسانیت، محبت اور امن کا مصطفوی پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔

کانفرنس میں سویڈن میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی، مذہبی، فلاحی شخصیات، پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے رفقاء و وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے بارے میں پھیلائی گئی غلط فہمیوں کے سد باب کے لئے تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تہذیبوں کے مابین مکالمہ اور امن و محبت پر مبنی جذبات پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر علامہ ذاکر حسین، ظل حسنین، علامہ سید محمود شاہ الازہری، بابر شفیع شیخ، میاں عمران الحق، ڈاکٹر چن نصیب، عامر صادق، چوہدری رحمت علی، شفقت کھٹانہ ایڈووکیٹ، میاں یاسین اعجاز، ڈاکٹر عبدالرزاق، ارشد علی گجر، سجاد حسین قادری، شہیب بٹ، قاری خالد محمود قادری، اشرف علی، فیصل نذیر، افتخار حیدر، احمد فیاض، محمد نوید احمد، عالم عباسی، رضوان رحمت علی، مسعود طارق، امان اللہ گِل، میاں انصر، ارشد ملتانی، انصر اقبال بسراء، حاجی الیاس، افضل بارو، سرفراز احمد، عادل شہزاد، بشارت حسین، ذوالفقار علی اور ندیم علی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

آخر میں پروگرام کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین سپریم کونسل نے جملہ منتظمین کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر حسن قادری

ڈاکٹر حسن قادری

ڈاکٹر حسن قادری

ڈاکٹر حسن قادری

ڈاکٹر حسن قادری

ڈاکٹر حسن قادری

تبصرہ

Top