گوجرہ: سوشل میڈیا ٹیم (ویمن ونگ) کے سکولوں کے دورہ جات

گوجرہ: پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے سینئر ممبر عائشہ اشرف کی قیادت میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عائشہ اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچے قوم کا سرمایہ اور معمار ہیں، ان ہی کے ہاتھوں قوم کا مستقبل ہے۔ پشاور میں معصوم بچوں کا قتل ملکی تاریخ کی بدترین دہشت گردی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے پانچ سال قبل دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل تاریخی فتوی دیا، جسے لاگو کرتے ہوئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا ٹیم نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف فتوی سکول کے اساتذہ کو بطور تحفہ بھی پیش کیا۔

تبصرہ

Top