گوجرہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

مورخہ: 25 مئی 2015ء

انصاف دو یا ہمیں بھی مار دو، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک شہدائے انقلاب کے خون کا قصاص نہ لے لیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری نے پاکستان عوامی تحریک گوجرہ کی طرف سے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کارکنان کے نام خصوصی پیغام سنایا گیا، اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ کنونشن میں محمد ریحان مقبول، حاجی محمد اشرف قادری اور گوجرہ سے پاکستان عوامی تحریک کے رہمنا اظہر محمود چھٹہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تبصرہ

Top