برطانیہ: سانحہ ماڈل ٹاؤن کو عالمی فورمز پر اٹھانے کے لیے چھ رکنی کمیٹی کا قیام

لندن (اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے لندن میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اوورسیز کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو انسانی حقوق کے عالی فورمز پر اٹھانے کے لیے مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو عالمی عدالتِ انصاف، اقوامِ متحدہ، ہیومین رائٹس کونسل اور دیگر انسانی حقوق کے عالمی فورمز پر اٹھانے کا جائزہ لیا گیا۔ مشاورت کے بعد خالد محمود کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ڈارفٹ کو برٹش لاء فرم کے ساتھ مل کر حتمی شکل دے گی۔ داؤد مشہدی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ہوں گے، جبکہ کمیٹی میں فرانس سے اظہر صدیق اور چوھدری محمد اعظم، ہالینڈ سے فیصل مرزا اور تسنیم صادق شامل ہیں۔

تبصرہ

Top