امریکہ: منہاج سمر سکول میں کورس کی اختتامی تقریب

مورخہ: 06 اگست 2018ء

منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام منہاج سمر سکول کی اختتامی تقریب 4 اگست 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت معراج ماجد، فاطمہ ماجد اور عدیلہ شریف نے حاصل کی۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے طلبہ نے درود و سلام اور قصیدہ بردہ شریف سے پروگرام کو رونق بخشی۔ نقانت کے فرائض محمد عارف زیری اور محمد عدن اخلاق نے سر انجام دیئے۔

تقریب میں علم کی اہمیت، اساتذہ کا احترام، والدین کا ادب اور مسجد کی اہمیت کے موضوعات پر بچوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں تقاریر کیں اور ملی نغموں سے لوگوں کو خوب محظوظ کی۔

پروگرام میں علامہ محمد شریف کمالوی نے بتایا کہ منہاج سمر سکول اس سٹیٹ میں پچھلے سال 2017 سے آغاذ کیا اور اب دوسرا سال تھا اور کورس کا دورانیہ ایک ماہ تھا جو کہ یکم جولائی 2018 سے 31 جولائی 2018 تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کورس میں بچوں کو قرآن، حدیث، سیرت نبوی صل اللہ علیہ وسلم، اردو پڑھنا لکھنا، بنیادی فقہی مسائل، عقائد، تجوید، روز مرہ کی دعائیں اور تلاوت و نعت پڑھنا سکھایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب وہ سنڈے سکول بھی کھول رہے ہیں آپ اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل کروائیں تاکہ وہ دین کا علم حاصل کر سکیں۔

کورس منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر میں کروایا گیا اور تدریس کے فرائض علامہ محمد شریف کمالوی، محمدعارف، ماجد دہلوی، علیشاہ عدن، امبرین اکبر اور ماہم جعفری نے سر انجام دئیے۔ کورس میں شریک تمام طلبہ کو اسناد اور پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی شیلڈز دی گئیں۔

پروگرام کی انتظامیہ میں حاجی غلام سرور، یحیٰ بھائی، عدن اخلاق، محمد شریف کمالوی، محمد عارف اور ماجد بھائی شامل تھے، جنہوں نے انتہائی خوبصورتی سے کامیاب انداز میں پروگرام کا انعقاد کی۔ آخر میں عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور لوگوں کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔

تبصرہ

Top