سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لاہور: جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا خالد اقبال نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ، منہاج یونیورسٹی لاہور اور آغوش کمپلیکس کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ادارے کے انتظامی نظام، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، جاری منصوبہ جات اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
کوہاٹ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد نے اپنے تنظیمی و تربیتی دورے کے تیسرے روز ضلع کوہاٹ اور ارمڑ شریف، تحصیل چمکنی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تنظیمی استحکام، خواتین کی تربیت اور دعوتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیرِاہتمام ایک مسیحی جوڑے سمیت چھ مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ہر جوڑے کو تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کے گھریلو سامان اور ضروری تحائف فراہم کیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے زیرِاہتمام 10 تا 12 جولائی 2026 کو ’’دی گریٹ آسی بش کیمپ‘‘ میں منعقد ہونے والا ’’الہدایہ آسٹریلیا 2026‘‘ ایک منفرد روحانی، فکری اور تربیتی اجتماع تھا، جس کا مرکزی عنوان ’’الصحبة والسير إلى الله‘‘ (روحانی رفاقت اور اللہ تعالیٰ کی طرف سفر) تھا۔ اس روحانی اجتماع کا مقصد شرکاء کو اللہ تعالیٰ کی معرفت، تزکیۂ نفس، اصلاحِ باطن، محبتِ رسول ﷺ اور صالحین کی صحبت کے ذریعے ایک بامقصد اسلامی زندگی کی طرف رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.