سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ و محفلِ شبِ بیداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تخلیقِ انسانی کا اصل مقصد بندگی اور رضائے الٰہی کا حصول ہے۔ انہوں نے عبدیت کے 10 روحانی مراحل بیان کرتے ہوئے توبہ، اخلاص، صبر، توکل اور محبتِ الٰہی کو قربِ الٰہی اور اصلاحِ باطن کا ذریعہ قرار دیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرخان کے زیرِاہتمام عشقِ رسول ﷺ، فروغِ سیرتِ طیبہ اور پیغامِ مصطفیٰ ﷺ کے عام کرنے کے عزم کے ساتھ ایک پروقار میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس روح پرور اجتماع میں محبتِ رسول ﷺ ، سیرتِ نبوی ﷺ سے رہنمائی اور تعلیماتِ مصطفیٰ ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کے عہد کی تجدید کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیرِاہتمام ایک مسیحی جوڑے سمیت چھ مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ہر جوڑے کو تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کے گھریلو سامان اور ضروری تحائف فراہم کیے گئے۔
ڈبلن آئرلینڈ: تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئرلینڈ بھر سے خواتین، مردوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی گلوبل ایمبیسڈر منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن، برطانیہ کے علامہ محمد صادق قریشی الازہری تھے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.