سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج کالج فار ویمن کے زیرِاہتمام منعقدہ پروگرام ’’نقوشِ سیرت‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ سیرتِ محمدی ﷺ کا پہلا سبق حسنِ اخلاق ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے کٹھن ترین حالات میں بھی اخلاق کا دامن نہیں چھوڑا۔ ہمیں بھی مشکلات اور آزمائشوں کے دوران حسنِ اخلاق کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔
کوہاٹ: منہاج القرآن ویمن لیگ کوہاٹ کے زیرِاہتمام پُروقار محفلِ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا مقصد محبتِ رسول ﷺ کو فروغ دینا، سیرتِ طیبہ ﷺ کے پیغام کو عام کرنا اور خواتین کو دینی و دعوتی سرگرمیوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیرِاہتمام ایک مسیحی جوڑے سمیت چھ مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ہر جوڑے کو تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کے گھریلو سامان اور ضروری تحائف فراہم کیے گئے۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنو میں راجہ بابر حسین صاحب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کی زیرِ صدارت گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی درمیانی رات ماہِ ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.