علامہ اقبال اعظم منہاجین کا دورہ بارسلونا، سپین

مورخہ 30 جنوری بروز ہفتہ علامہ اقبال اعظم پیرس (فرانس) سے بارسلونا (سپین) پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد، امام حافظ محمد عابد، امام حافظ عبد الرزاق اور یوتھ لیگ کے محمد عثمان موجود تھے۔ ہفتہ کے دن بعد از نماز عصر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کے ہمراہ بارسلونا شہر کے اہم اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔

وزٹ کے اختتام پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج یوتھ لیگ کی ہفتہ وار تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں علامہ اقبال اعظم منہاجین نے خصوصی تربیتی گفتگو کی۔ انہوں نے نوجوانوں سے موجودہ دور میں منہاج القرآن کی اہمیت اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے روحانی مقام کے موضوعات پر خطاب کیا اور آخر میں نوجوانوں کے دینی و سماجی سوالات کے سیر حاصل جوابات دیے۔ علامہ محمد اقبال اعظم نے منہاج یوتھ لیگ کو آغوش کے پراجیکٹ کے بارے تفصیلی معلومات دیں اور کہا کہ اب چونکہ آغوش کا لٹریچر تمام ملکی و ذیلی تنظیمات تک پہنچ گیا ہے اور اس کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، اب ضرورت ا س بات کی ہے کہ اس لٹریچر کا مقامی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے اور لوگوں تک پہنچایا جائے۔

31 جنوری بروز اتوار آن لائن پاکستانی اخبار پاک نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضاء نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم منہاجین کا انٹرویو لیا۔ اسی روز اتوار منہاج القرآن بارسلونا کے زیراہتمام منعقدہ ماہانہ محفل گیارہویں شریف میں علامہ محمد اقبال اعظم کا خصوصی خطاب ہوا۔ دوران خطاب انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرانتظام لاہور میں آغوش کے منصوبے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، 500 یتیم بچوں کی کفالت کے اس پراجیکٹ کی تعمیر پر 30 کروڑ سے زائد خرچہ آئے گا جس کے لیے تمام فنڈنگ یورپین ممالک میں رہنے والے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور دیگر مخیر حضرات سے کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں علامہ اقبال اعظم منہاجین نے منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس عاملہ سے خصوصی میٹنگ کی جس میں انہوں نے منہاج القرآن سپین کے ذمہ آغوش فنڈ کے ٹارگٹ اور اس کی تکمیل کے مراحل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منہاج القرآن کے تمام عہدیداران کو مکمل شدہ ٹارگٹ پر مبارک باد پیش کی۔ اتوار کی رات منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس عاملہ نے علامہ اقبال اعظم کے اعزاز میں ذیشان کبابش ریسٹورنٹ بارسلونا پر عشائیہ دیا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل MQI سپین)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top