لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قومی کانفرنس


ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف منعقدہ قومی کانفرنس مورخہ 26 اپریل 2010ء بروز پیر مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد جماعتوں اور تنظیموں کے قائدین و نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ نے اعلامیہ پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔

متفقہ طور پر منظور ہونے والا مشترکہ اعلامیہ

1۔ کانفرنس کے شرکاء متفقہ طور پر حکومت کی قومی توانائی کانفرنس میں کیے گئے بعض فیصلہ جات پر عدم اطمینان کرتے ہیں۔

2۔ ملک میں فوری طور پرلوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے اور بجلی کی پیداوار کو قومی ضرورت کے مطابق بڑھایا جائے۔

3۔ رہائشی علاقوں میں شہری اور دیہی، چھوٹے اور بڑے شہروں کی تقسیم کے بغیر کسی بھی صورت میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 24 گھنٹوں میں 4 گھنٹے سے زیادہ نہ رکھا جائے۔ بنک اور تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی کو ختم کیا جائے جبکہ دفتری اوقات کار کم کئے جائے۔

4۔ ملک کو IMF اور ورلڈ بنک کی غلامی سے نجات دلائی جائے اور IMF کے نام نہاد معاہدے کے تحت ملک میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور بجلی کے واجبات کی اور بلنگ ختم کی جائے۔

5۔ گیس جنریٹر کے استعمال پر پابندی کو فوری طور پر اٹھایا جائے۔

6۔ کانفرنس رینٹل پاور کے مہنگے ترین منصوبہ کو کلیتاً مسترد کرتی ہے اور عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ آئندہ اس منصوبے کے سستے ترین معاہدات پارلیمنٹ کی منظوری سے کئے جائیں۔

7۔ پاکستان میں فوری طور پر پن بجلی کے لیے مزید ڈیم کی تعمیر کی جائے اور بھارت کی طرف سے پانی روکنے کے خلاف عالمی سطح پر سفارتی جدوجہد شروع کی جائے۔

8۔ کوئلے کے ذخائر کو استعمال میں لاکر ایک لاکھ میگا واٹ سے سستی بجلی حاصل کی جا سکتی ہے لہذا سیاسی و ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر فوری طور پر ان ذرائع سے بجلی گھروں کی تعمیر شروع کی جائے۔

9۔ پاکستان میں بند بجلی گھروں کو فوری طور پر operational کیا جائے۔

10۔ صنعتی و تعلیمی اداروں، مساجد، دینی مدارس، ہسپتالوں، رفاہی اداروںاور زرعی انسٹالیشنز کوآفیشل اوقات کار میں بجلی کی فراہمی میں ترجیح دی جائے۔

11۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو دو سال پہلے کی سطح پر لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور اشیاء ضروریہ کی قیمتیں حکومتی سطح پر سبسڈی دے کر مقرر کی جائیں۔

12۔ کم از کم ماہانہ تنخواہ 10,000 روپے مقرر کی جائے اور تنخواہوں میں اضافے کو افراط زر کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

13۔ ملک سے آٹا اور چینی مافیا کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

14۔ احتساب کا منصفانہ بنیادوں پر غیر جانبدار اور آزاد ادارہ قائم کیا جائے اور سیاستدانوں سمیت جملہ صاحبان اختیار کا بلا امتیاز احتساب کیا جائے۔

15۔ کرپشن کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور کمشن مافیا کا خاتمہ کیا جائے۔

16۔ اٹھارویں ترمیم کی متنازعہ شقوں کا فوری خاتمہ کیا جائے اور سیاسی جماعتوں کو پارٹی کے اندر انتخابات کرانے کا پابند بنایا جائے۔ پارٹی سربراہ کی شخصی آمریت کو دیے گئے آئینی تحفظ کا خاتمہ کیا جائے۔

17۔ عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگانے والے اقدامات کی پوری کانفرنس میں بھرپور مذمت کی گئی اور پارلیمانی کمشن کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا اور جوڈیشل کمشن سے سیاسی نمائندگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

18۔ آئین کی دفعہ 62، 63 میں کی جانے والی ترامیم کے ذریعے کرپٹ اور قانون سے بھاگنے والے سزا یافتہ افراد کے لیے اسمبلی نااہلیت کے خاتمہ کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس شق کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا اور آئین میں شامل قرآن و سنت کی دفعات کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔

19۔ کانفرنس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت کی طرف سے ان مطالبات پر اطمینان بخش اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کی مرکزی و صوبائی حکومتوں اور برسراقتدار جماعتوں کے خلاف قومی کانفرنس میں شریک تمام جماعتیں و تنظیمیں مشترکہ طور پر ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گی۔

کانفرنس میں ملک بھر سے معروف شخصیات نے شرکت کی،جن میں سے چند اہم یہ ہیں:

  • محترم میجر جنرل (ر) راحت لطیف ایم ڈی PEN
  • محترم حافظ عاکف سعید امیر تنظیم اسلامی
  • محترم اعجاز چودھری نائب صدر تحریک انصاف
  • محترم مسکین فیض الرحمن درانی مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن
  • محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن
  • محترم شیخ زاہد فیاض سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن
  • انوار اختر ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک
  • محترم پروفیسر ایم اے رفرف چیئرمین الفلاع قرآن و سنت اکیڈمی
  • محترم سید زید حامد تجزیہ نگار
  • محترم سیف اللہ سیف صدر PML قاسم گروپ
  • محترم سید منیر حسین گیلانی چیئرمین اسلامک ڈیمو کریٹک فرنٹ
  • محترم ایوب خان میو سربراہ پاکستان متحدہ کسان محاذ
  • محترم صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی مرکزی صدر نیشنل ایسویسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان
  • محترم طارق محمود مغل ڈویژنل صدر نیشنل ایسویسی ایشن آف پرائیوٹ سکولز پاکستان
  • محترمہ خاکسار ڈاکٹر صبیحہ المشرقی قائد خاکسار تحریک پاکستان
  • محترم سہیل محمود بٹ چیئرمین قومی تاجر اتحاد
  • محترم کرنل ایل کے ٹریسلر چیئرمین مسلم مسحی اتحاد پاکستان
  • محترم میاں زاہد جاوید چیئرمیں لبرٹی مارکیٹ
  • محترم صہیب مرغوب حماذ
  • محترم ظہور احمد چیف ایگزیکٹو تھنک ٹینک کنسلٹنٹ
  • محترم مہدی حسن منتظری ناظم تعلیمات جامعہ المنتظر لاہور
  • محترم سہیل مرغوب (جاوا)
  • محترم ملک محمد اکرم جنرل سیکرٹری IDF
  • محترم سید نو بہار شاہ چیئرمین پاکستان شیعہ پولٹیکل پارٹی
  • محترم چودھری محمد بشیر صدر ادارہ خدمت انسانیت
  • محترم حافظ ساجد انور نائب ناظم اعلیٰ رابطہ المدارس الاسلامیہ
  • محترم محمد عمران ملک جنرل سیکرٹری شباب ملی پاکستان
  • محترم محمد اسلم محسن کوآرڈینیٹر عوامی قیادت پارٹی
  • محترم غلام مصطفےٰ منیر علوی رابطہ سیکرٹری تحریک حسینیہ پاکستان
  • محترم محمد عاصم مخدوم مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام
  • محترم سید فرحت حسین شاہ مرکز ی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل
  • محترم بشپ ڈاکٹر یوسف سہیل چیئرمین اسمبلی آف بلیورز
  • محترم پادری چمن سردار چیئرمین بیپسٹ چرچ
  • محترم ڈاکٹر منور چاند صدر پاکستان ہندو ویلفیئر کونسل
  • محترم شہباز رمیش گل آفس سیکرٹری گرین لینڈ سوسائٹی
  • محترم رب نواز نائب مفتی جامعہ رضویہ
  • محترم ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ MS فاؤنٹین ہاؤس
  • محترم محمد ناصر اقبال خان مرکزی صدر ہیومن رائٹس موومنٹ
  • محترم محمد طارق بچہ کسان ونگ
  • محترم مفتی منور علی قادری نائب صدر مرکزی جمیعت العماء پاکستان
  • محترم احسان وائیں مرکزی جنرل سیکرٹری ANP
  • محترم اعجاز احمد چودھری مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف
  • محترم رانا طاہر سلیم چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس
  • محترم افتخار احمد
  • محترمہ مہناز رفیع مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ
  • محترم میاں وحید اختر ایڈووکیٹ نائب صدر سپریم کورٹ بار
  • محترم آصف خورشید سیکرٹری جنرل المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان
  • چودھری محمد افضل صدر پنجاب بیکرز اینڈ سویٹس فیڈریشن
  • محترم میاں ظل املاک جنرل سیکرٹری پنجاب بیکرز اینڈ سویٹس فیڈریشن
  • محترمہ تسنیم انور مرکزی سیکرٹری پاکستان ورکزر فیڈریشن
  • محترمہ ماریہ اصغر لیکچرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن
  • محترمہ فہمیدہ سلطانہ PQQA
  • محترمہ علینا ٹوانہ چیئر پرسن انٹرفیٹھ ہارمنی
  • محترمہ طاہرہ بتول ڈائریکٹر فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور
  • محترمہ عالیہ سدیہ کھچی ایڈووکیٹ اے بی لاء ایسوسی ایٹس
  • محترمہ عائشہ عمران سوشل ورکز فاؤنٹین ہاؤس
  • محترمہ عابدہ منظور
  • محترمہ مسز نازلی گرین لینڈ سوسائٹی
  • محترمہ ڈاکٹر نوشابہ حمید سرپرست منہاج القرآن ویمن لیگ
  • محترمہ صوفیہ بیدار چیئرمین انٹرفیتھ
  • محترمہ رضیہ مدنی جنرل سیکرٹری اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ
  • محترمہ عابدہ منظور ایڈووکیٹ
  • محترمہ ماریہ اصغر ایڈووکیٹ
  • محترمہ سمعیہ راحیل قاضی صدر ویمن اینڈ فیملی کمیشن جماعت اسلامی
  • محترم علامہ محمد عاصم مخدوم مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام
  • محترم مولانا خلیل الرحمن حقانی امیر جمعیت اشاعت التوحید والسنہ لاہور
  • محترم پروفیسر اشوک کمار کھتری ممبر پروفیسر ایسوسی آف پاکستان پنجاب یونیورسٹی
  • محترم سجاد مسعود چشتی مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن پاکستان
  • محترم سلمان غنی سینئر صحافی/ تجزیہ کار نوائے وقت/ وقت ٹی وی
  • محترم غلام مصطفیٰ صدیقی مرکزی صدر اسلامی تحریک طلباء
  • محترم ناصر اقبال خان صدر ہیومن رائٹس موومنٹ معروف کالم نگار محترم ذوالفقار راٹھور سینئر نائب صدر
  • محترم راشد حجازی معروف صحافی
  • محترم افتخار مجاز PTV
  • محترم کاشف علی مرزا مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ایجوکیشن ونگ/ مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اونرز ایسوسی ایشن
  • محترم غلام مرتضیٰ سیکرٹری جنرل ٹاول مینو فیکچرز ایسوسی ایشن پنجاب
  • محترم میاں وحید اختر سینئر نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
  • محترم امجد بٹ سینئر نائب صدر لبرٹی مارکیٹ گلبرگ
  • محترم جاوید جاودانی چیف ایڈیٹر اینڈ پروپرائٹر مون ڈائجسٹ
  • محترم مفتی انتخاب احمد جنرل سیکرٹری PML-N علماء ونگ
  • محمد اعظم بٹ چیئرمین آل پاکستان ٹیچرز فاؤنڈیشن
  • محترم ملک بشیر احمد نظامی صدر جمعیت علماء پاکستان/ سینئر نائب صدر متحدہ مجلس عمل
  • محترم میاں محمد وحید اختر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ
  • محترم محمد رضا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
  • محترم جاوید اکبر بابر بٹ
  • محترم میاں ماجد حیات چیف ایگزیکٹو فرینڈ ٹریڈنگ اینڈ مارکیٹنگ
  • محترم عشرت حسین شیرازی ایڈووکیٹ سینئر وائس پریزیڈنٹ ہیومن رائٹس موومنٹ
  • محترم رانا اخلاق علی وائس چیئرمین صرافہ ایسوسی ایشن لاہور/ وائس چیئرمین لبرٹی مارکیٹ گلبرگ
  • محترم مولانا صاصم مخدوم مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام
  • محترم سید حسن کاظمی ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
  • محترم محمد جواد حامد کوآرڈینیٹر
  • محترم سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز MQI

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top