جامع مسجد منہاج القرآن بادالونا کا افتتاح 6 مئی بروز جمعرات کو سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان کریں گے

مورخہ: 06 مئی 2010ء

جامع مسجد منہاج القرآن بادالونا کی افتتاحی تقریب 6 مئی 2010ء بروز جمعرات شام 7 بجےمنعقد ہو گی۔ جس میں سفیر یورپ تحریک منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری، DG مذھبی امور کاتالونیا Montserrat Coll، منہاج القرآن بادالونا اور بارسلونا کےقائدین، بادالونا بلدیہ اور دیگر مقامی سرکاری و غیر سرکاری اداروں کےنمائندگان بھی شرکت کریں گے۔ اہل بادالونا کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے

منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا سپین کےتحت 2 سال قبل جامع مسجد منہاج القرآن بادالونا کےقیام کے لیےعملی اقدامات کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس دو سالہ عرصے کےدوران منہاج القرآن انٹرنیشنل نےتمام قانونی و تعمیراتی کام احسن طریقے سےمکمل کیے۔ اسی دوران منہاج القرآن سپین نے بادالونا میں تنظیم سازی بھی کی۔ جس میں جہانگیر حسین گرمالہ کو صدر اور عدنان رضا کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔ جنہوں نےمنہاج القرآن بادالونا کی تنظیم کےدیگر عہدیداران کےتعاون سےمنہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری کی سرپرستی میں مسجد کی خریداری کے بعد تعمیراتی کام اور کاغذی کاروائی کی تکمیل کے لیے بہت محنت سےکام کیا۔ مسجد کے بارے بعض مقامی لوگوں اور تنظیمات کی بلاوجہ مخالفت کےتاثر کو کم کرنے کے لیے تین مرتبہ زیر تعمیر مسجد کے اندر Open Door Session کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ہمسائیوں اور مقامی تنظیمات نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ : نوید احمد اندلسی
سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top