تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام داتا علی ہجویری کے مزار پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی

تحریک منہاج القرآن اور تنظیمات اہلسنت کے زیراہتمام داتا علی ہجویری رضی اللہ عنہ کے مزار پر خود کش حملوں کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی مورخہ 3 جولائی 2010ء کو نکالی گئی جو ضلع کونسل سے شروع ہوئی اور کچہری بازار، سرکلر روڈ، چنیوٹ بازار اور امیں پور بازار سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز، بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، ناظم انجینئر محمد رفیق، یوتھ لیگ کے صدر میاں کاشف محمود، ایم ایس ایم کے محمد عرفان آصف عطاء المصطفیٰ نوری، عبدالشکور رضوی، محمد ناصر نقشبندی، محمد یوسف یوسفی، محمد شاہد قادری، ملک بخش الہٰی و دیگر قائدین نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید ہدایت رسول قادری نے داتادربار پر ہونے والے خودکش دھماکوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے قاتل ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں کیونکہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جان لینے کی اجازت کوئی مذہب نہیں دیتا۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے واقعات کے ذمہ دار افراد پر فوری اور کڑی گرفت کرنے کے لئے انتظامی اداروں پر دباؤ ڈالیں تاکہ ملک اور امن دشمن عناصر اپنے انجام کو پہنچ سکیں۔ آخر میں سانحہ داتا دربار میں شہید ہونے والے شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top