منہاج ويلفیئر فاؤنڈيشن کا سيلاب متاثرين کے ليے مزيد 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادای کارواں

مورخہ: 14 اگست 2010ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کي سيلاب متاثرين کے ليے امدادي کارروائياں جاري ہيں۔ متاثرين کے ليے امدادي سامان اور ضروريات زندگي کي اشياء پر مشتمل 10 مزيد ٹرکوں کا "امدادی کاررواں" نوشہرہ بھيج ديا گيا ہے۔ امدادي سامان ميں بستر، ٹينٹس، منرل واٹر کي بوتليں، آٹا، چاول، کھانے پينے کي ديگر خشک اشياء شامل تھيں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا يہ "امدادی کاررواں" 13 اگست 2010ء کو مرکزي سيکرٹريٹ لاہور سے روانہ ہوا۔ اس موقع پر قائمقام ناظم اعليٰ شيخ زاہد فياض، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ناظم سيد افتخار شاہ گيلاني اور ديگر مرکزي قائدين نے دعا سے امدادی کاررواں کو رخصت کيا۔

امدادی کارواں لاہور سے جي ٹي روڈ کے ذريعے نوشہرہ کے ليے روانہ ہوا، راستے ميں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کامونکي، گوجرانولہ، وزيرآباد، دھونکل اور ديگر شہروں سے بھي امدادي سامان پر مشتمل ٹرک "امدادی کاررواں" ميں شامل ہوئے۔

نوشہرہ پہنچ کر امدادی کاروں کو متاثرين ميں تقسيم کر ديا گيا۔ نوشہرہ ميں شيخ زاہد فياض نے ميڈيا کو بتايا کہ متاثرين کي بحالي تک منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کي امدادي سرگرمياں جاري رہيں گي۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے بہن بھائیوں، بزرگوں اور بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اپنی بساط کے مطابق امدادی سرگرمیوں کو اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک سیلابی آفت اور ما بعد مشکلات سے نجات نہیں مل جاتی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top