تحریک منہاج القرآن چوک اعظم کے بانی رہنماء حاجی محمد منشاء سے اظہار تعزيت

تحریک منہاج القرآن چوک اعظم کے بانی رہنماء اور منہاج القرآن انٹرنيشنل عمان کے رہنماء حاجی محمد منشاء کی ہمشیرہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں۔ (إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ)۔ مرحومہ تحریک منہاج القرآن کے حلقہ درود کی ممبر تھیں جبکہ آپ کا پورا خاندان بھي تحریک منہاج القرآن کا رفيق ہے۔ مرحومہ کے صاحبزادہ تبسم رسول ابرہہ (عمان) میں تحریک منہاج القرآن کے متحرک کارکن ہیں۔

منہاج القرآن کے مرکزي ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي، قائمقام ناظم اعليٰ شيخ زاہد فياض، نائب ناظم اعلیٰ جي ايم ملک، نائب ناظم اعلیٰ رانام محمد ادریس قادری، ناظم امور خارجہ راجہ محمد جمیل اجمل، امیر پنجاب احمد نواز انجم اور منہاج القرآن ليہ کے قائدين نے حاجي محمد منشاء سے اظہار تعزيت کيا ہے۔ مرکزي قائدين نے شيخ الاسلام کي طرف سے بھي حاجي محمد منشاء کو تعزيتي پيغام پہنچايا اور مرحومہ کي بلندي درجات کے ليے دعا کي ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top