منہاج القرآن شورکوٹ کينٹ کي سيلاب متاثرين کے ليے امدادی سرگرمياں

منہاج ويلفيئر فاونڈيشن کي مرکزي اور علاقائي تنظيمات متاثرين سيلاب کے ليے امدادي سرگرمياں جاري رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے ميں منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاونڈيشن شور کوٹ کينٹ نے بھي متاثرہ علاقوں ميں امدادي سامان بھجوايا ہے۔ منہاج القرآن شورکوٹ کينٹ کي جانب سے دو لاکھ روپے کا امدادي سامان متاثرين تک پہنچايا گيا۔ امدادي سامان ميں آٹا، چاول، چيني، خشک دودھ، کوکنگ آئل، کپڑے اور منرل واٹر کے علاوہ ديگر ضروريات زندگي کي اشياء شامل تھيں۔

يہ امدادي سامان 11 ستمبر 2010ء کو متاثرہ علاقوں ميں تقسيم کيا گيا۔ اس سلسلے ميں امدادي سامان کے ٹرک بجھوائے گئےتھے۔ امدادي سامان کا قافلہ منہاج القرآن علماء کونسل شورکوٹ کينٹ کے صدر پير سيد قادري لطف اللہ اللہ شاہ کي نگراني ميں متاثرين تک پہنچايا گيا۔ دريں اثناء منہاج القرآن شورکوٹ کينٹ کي مزيد امدادي سرگرمياں بھي جاري ہيں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top