منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر اور صدر مجلس شوری برلن کا دورہ مرکز

منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن جرمنی کے صدر فیض احمد اور صدر مجلس شوریٰ برلن خضر حیات تارڑ نے  وفد کے ساتھ مورخہ 21 اکتوبر 2010ء بروز جمعرات مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پاکستان کا وزٹ کیا۔ فیض احمد اور خضر حیات تارڑ نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ دفاتر کا وزٹ کیا اور قائدین سے ملاقات کی۔   وفد نے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ پبلک ریلیشن جی ایم ملک اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے تنظیمی امور کے سلسلہ میں الگ الگ اور بعد ازاں مشترکہ میٹنگ کی۔ انہوں نے اپنی میٹنگ کے دوران برلن جرمنی کے جملہ امور کو ڈسکس کیا اور مرکز کی طرف سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 فیض احمد نے نظامت امور خارجہ کی برلن تنظیم کے ساتھ بہتر کوآرڈینینشن پر شکریہ ادا کرتے ہوئے رابطہ میں مزید بہتری اور تنظیم کی ضروریات سے نظامت امور خارجہ کو آگاہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ بے شک ہم اپنے ملک سے دور ہیں مگر منہاج القرآن سے وابستہ افراد کے ساتھ رہتے ہوئے ہمیں اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی کمی محسوس نہیں ہوتی کیونکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تربیت نے منہاج القرآن سے وابستگی اختیار کرنے والے ہر کارکن کو محبت، پیار اور مل جل کر رہنے کا درس دیا ہے۔ قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک اور راجہ جمیل اجمل نے فیض احمد اور ان کے دیگر ساتھیوں کو عرفان القرآن گفٹ کیا۔فیض احمد اور خضر حیات تارڑ کے ساتھ وفد میں خوشنود احمد (برلن)، منیر احمد تارڑ( نیویارک امریکہ)، عمر حیات تارڑ( نیو یارک امریکہ) اور محمد منیر تارڑ (منڈی بہاؤالدین ) شامل تھے۔

رپورٹ: محمدوسیم افضل قادری

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top