پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی طرف سے غریبوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے : فیض الرحمن

حکومت غریبوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو موجودہ حکومت کی طرف سے غریبوں کیلئے نئے سال کا "تحفہ" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غریبوں کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے اور آئے روز ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے غریب کیلئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔ حکومت کی یہی روش جاری رہی تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا جس کا نتیجہ انارکی ہوگا جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top