تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سوئی والا میں چھٹا درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سوئی والا میں چھٹا درس عرفان القرآن ہوا۔ جس میں رکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے سلسلہ وار درس عرفان القرآن کی چھٹی نشست سے خطاب کیا۔ محرم الحرام میں شہادت حسین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم حسین عین عبادت ہے۔ قربانی حسین کے بعد اسلام اور حسین لازم و ملزوم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسین کربلا میں حق کا نمائندہ بن کر گیا تھا۔ یزید کی جنگ حسین سے نہیں بلکہ حق سے تھی۔ یزید نے تخت پر بیٹھتے ہی شعائراللہ کو پامال کرنا شروع کردیا تھا۔

ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے مزید کہا کہ اسلام انسانیت کو امن دینے آیا۔ حالیہ بد امنی ہماری بد اعمالیوں کا نتیجہ ہے۔ دوسروں کو امن و سلامتی نہ دے سکنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا۔ اس سلسلسہ میں آج اتحاد امت کی ضرورت ہے۔ علماء کا فرض ہے کہ وہ محبتوں کے چراغ روشن کریں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کو گنبد خضرا کے سائے تلے جمع کرنا چاہتے ہیں۔تحریک منہاج القرآن اس کے لیے ہمہ وقت سر گرم عمل ہے۔

درس عرفان القرآن کی اس نشست میں صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، چودھری عبدالغفار، عبدالقیوم غوری، محمود اعوان اور سلیم جمال غوری نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ خواتین و حضرات کی ایک بہت بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ شدید سردی کے باوجود لوگ جوق در جوق درس عرفان القرآن کی اس نشست میں شامل ہوئے۔ پروگرام کا اختتام استحکام پاکستان کے لیے دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top