تحریک منہاج القرآن گوگڑاں کے زیراہتمام 17 واں درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن گوگڑاں کے زیراہتمام 17 واں درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس سے شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ محمد رضا قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اداب خود خدا نے سکھائے۔ دائرہ ایمان میں داخل ہونے کے بعد سب سے زیادہ زور ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دیا گیا ہے۔ حقیقت عبادت کو سمجھنے کے لیے سب سے پہلے ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیکر بننا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی گناہ میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ ساری نیکیوں کو ختم کردے ہاں اگر گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرتکب کوئی شخص ہو جائے تو یہ گنا اس کی ساری نیکیوں کو برباد کردیتا ہے حتیٰ کہ اللہ رب العزت گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو توبہ کا موقع بھی نہیں دیتا۔ شرک کی معافی ہے مگر گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی معافی نہیں۔ اس لیے امتی کا فرض ہے کہ وہ اپنے آقا کی شانوں کے چرچے دھوم دھام سے کرے۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں ملک اسلم حماد، رانا محمد ظاہر، ملک فیض بخش، ملک عابد نواز، مہر سراج، حاجی محمد رمضان، محمد حسین کھرل، قاری غلام حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top