منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرانوالہ کا میلاد مارچ

منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرانوالہ نے 6 فروری 2011ء کو میلاد مارچ کا انعقاد کیا۔ گوجرانوالہ شہر میں نیا ریلوے اسٹیشن جی ٹی روڈ تا سیالکوٹی روڈ تک ہونے والے اس میلاد مارچ میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ، مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، منہاج القرآن یوتھ ونگ کے مرکزی کوآرڈینٹر اشتیاق حنیف مغل اور منہاج یوتھ ونگ کے نائب صدر امجد حسین جٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مارچ کی قیادت تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے امیر عمران علی ایڈوکیٹ، صدر منہاج القرآن یوتھ گوجرانوالہ محمد نعمان صدیقی، منہاج القرآن علماء کونسل گوجرانوالہ کے ضلعی صدر پروفیسر عبدالرحمن جامی اور ایم ایس ایم کے ضلع صدر محمد اسماعیل انعام نے کی۔

مارچ میں شہر بھر سے مختلف مکتبہ فکر کے دوسرے علماء کرام نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس کے علاوہ میلاد مارچ میں بچے، جوان اور ہر عمر کے لوگوں نے انتہائی شوق و ذوق سے حصہ لیا۔ میلاد مارچ میں اونٹوں کا قافلہ بھی شریک تھا، جس پر ننھے بچوں کو بٹھا کر قدیم زمانہ عرب کی ثقافت کو پیش کیا گیا۔ اہل گوجرانوالہ کے لیے یہ منظر انتہائی دیدنی تھا۔ اس موقع پر شرکاء مارچ نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والے بینر، نعلین مبارک والے سبز جھنڈے اور تحریک منہاج القرآن کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے رہے۔ اس دوران شہری حکومت کی جانب سے میلاد مارچ کے شرکاء کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

پرامن میلاد مارچ میں مرکزی قائدین نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے مختصر خطاب بھی کیا۔ شرکاء نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن میلاد کی مہم کو پاکستان میں ثقافت کے طور پر فروغ دے رہی ہے۔ میلاد کا پیغام امن ہے اور آج ملک میں قیام امن کے ذریعے ہی اسلام کو نیک نامی دی جا سکتی ہے۔

میلاد مارچ کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top