علامہ محمد شکیل ثانی کی مرکز منہاج القرآن جاپان کے طلبہ سے ملاقات

مورخہ: 08 مئی 2011ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم دعوت علامہ محمد شکیل ثانی نے مورخہ 08 مئی 2011ء بروز اتوار کو جاپان میں اپنے تین ماہ کا تنظیمی و دعوتی دورہ مکمل کرنے کے بعد مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان میں تعلیم حاصل کرنے والے کمسن جاپانی بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

منہاج القرآن مرکز میں ہر بچے کو اپنے ہاتھوں سے تحائف پیش کرتے ہوئے علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا ان شاء اللہ یہ بچے اسلام کے داعی بنیں گے اور منہاج القرآن کا یہ مرکز جاپان اور پوری دنیا میں بچوں کی تعلیم کا ایک ماڈل درس گاہ بنے گا جہاں دنیوی اور اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ مستقبل کی قیادت تیار کی جائے گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا یہ نیٹ ورک دنیا کے 110 ممالک میں دین اسلام اور جدید دنیوی تعلیم کا ایک انمول تحفہ ہے۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جاپان میں مشن کے کام پر خصوصی توجہ ہے اور بہت جلد جاپان میں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے اعلیٰ، معیاری اور عظیم درسگاہیں بنیں گی۔ انہوں نے گذشتہ روز جاپان میں منعقد ہونے والی عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے شفقت مشتاق بٹ، ناظم خان، محمد وقاص، محمد ولی، شہباز اور بنگلہ دیش کے ساتھیوں محمد طارق اور محمد محبوب کو خصوصی شیلڈ پیش کی۔

رپورٹ:محمد انعام الحق

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top