کوئی دور بھی اللہ کے ہدایت یافتہ بندوں سے خالی نہیں ہو گا: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

مورخہ: 08 جون 2011ء

موجودہ صدی میں تحریک منہاج القرآن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی معرفت دینے والی تحریک ہے
تحریک منہا ج القرآن روئے زمین پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی سب سے بڑی دشمن ہے
اسلام ایمان اور احسان تینوں کا معنی امن و سلامتی اور خیر ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ قیامت تک آتے رہیں گے اور کوئی دور بھی اللہ کے ہدایت یافتہ بندوں سے خالی نہیں ہو گا۔ آج مادیت کا حملہ ہے رہنمائی کی ضرورت زیادہ ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ زیادہ ضرورت کے دور میں اللہ زمانے کو اولیاء سے خالی کر دے؟ اللہ مہربان ہے اور ہر دور میں ہدایت یافتہ بندوں کو انسانیت کی رہنمائی کیلئے بھیجتا ہے۔ موجودہ صدی میں تحریک منہاج القرآن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی معرفت دینے والی تحریک ہے۔ یہ، اھلبیت، صحابہ، اولیاء اور صلحاء سے جوڑنے والی تحریک ہے۔ وہ منہا ج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام تنظیمات کیمپ میں شریک سینکڑوں خواتین سے کینڈا سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ناظمہ ویمن لیگ سمیرا رفاقت، ساجدہ صادق، سدرہ کرامت، مریم حفیظ، صدف اقبال، انیلہ ڈوگر، رافعہ علی، اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے، اھلبیت اطہار، صحابہ کرام اور اولیاء و صلحاء کے تین چشمے جاری فرمائے جن سے امت قیامت تک سیرابی پاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں توحید، رسالت، اھلبیت، صحابہ اور اولیاء و صالحین پر مشتمل 5 نسبتوں کا ذکر ہے۔ تحریک منہاج القرآن ہر نسبت میں کمال اور ان نسبتوں میں اعتدال حاصل کرنے کیلئے رہنمائی کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا تصور دین، محبت، امن و سلامتی، ادب و احترام، علم و معرفت، خدمت و فتوحت پر قائم ہے۔ ہر تعلق کی اساس محبت پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہا ج القرآن روئے زمین پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ اسلام ایمان اور احسان تینوں کا معنی امن و سلامتی اور خیر ہے۔ امن یہ ہے کہ طبیعتوں اور مزاجوں میں بھی امن و سلامتی آجائے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ تربیت تعلیم پر مقدم ہے، ادب تربیت سے آتا ہے تربیت صحبت سے ملتی ہے اور صحبت صرف ساتھ رہنے کو نہیں کہتے۔ اس ساتھ کو صحبت کہتے ہیں جس میں بندہ تربیت حاصل کرے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top