ہمارا معاشرہ اسلامی روح سے دور ہو گیا ہے اسلئے ہماری زندگیاں حقیقی خوشی سے محروم ہو گئیں ہیں: شریف کمالوی

کراچی کے امن سے کھیلنے والے پوری قوم کے مجرم ہیں
محمد شریف کمالوی کا جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے سکالر محمد شریف کمالوی نے جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ اسلامی روح سے دور ہو گیا ہے اسلئے ہماری زندگیاں حقیقی خوشی سے محروم ہیں۔ قرآن اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کمزور پڑجانے والے تعلق کو مضبوط کر کے ہی ہم کامیاب اور مطمئن زندگی گزار سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سماجی، اخلاقی اور معاشرتی برائیوں کی بڑی وجہ دینی اقدار سے دوری ہے، آج کی دنیا ثقافتی یلغار کے زیر اثر ہے اس محاذ پر مسلم سکالرز اور حکومت کو بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کا بنیادی سبب بھی حقیقی اسلامی تعلیمات سے بے خبری ہے۔ اسلام انسانیت کو سلامتی اور امن دینے والا مذہب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن سے کھیلنے والے پوری قوم کے مجرم ہیں۔ ملک و ملت کے بہترین مفاد میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہر شخص کو شعوری بیداری کیلئے کام کرنا ہوگا تا کہ معاشرے میں مثبت رویے پروان چڑھ سکیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top