تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی رجسٹریشن شروع، تیاریوں کا آغاز ہو گیا: شیخ زاہد فیاض

متاثرین سیلاب کی امدادی کارروائیوں کے باعث گذشتہ سال منسوخ ہونیوالا تحریک منہاج القرآن کا شہر اعتکاف رمضان کے آخری عشرے میں امسال دوبارہ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں آباد ہو گا۔ اعتکاف کی رجسٹریشن کا ملک بھر میں آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہر اعتکاف کی تیاریوں کے سلسلے میں اعتکاف 2011 کی پہلی میٹنگ سربراہ اعتکاف شیخ زاہد فیاض کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوئی جس میں 45 مرکزی اور ذیلی کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ سیکرٹری اعتکاف جواد حامد نے اس موقع پر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور ذیلی کمیٹیوں کے سربراہان کو ان کی ذمہ داریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ ملک بھر اور بیرون ملک سے رمضان کے آخری عشرے میں ہزاروں مرد و خواتین معتکفین شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے۔ مرکزی کمیٹی نے معتکفین کی سہولت کیلئے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے جامع پلان تیار کر لیا ہے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ ہزاروں معتکفین کی سحری و افظاری اور گرم موسم کے تناظر میں سہولتوں کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی کمیٹی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ شہر اعتکاف میں معتکفین کیلئے تربیتی نشستوں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا تاکہ وہ آخری عشرے کے فیوضات و برکات سمیٹنے کے ساتھ ساتھ دین کی بنیادی معلومات سے بھی آگاہی حاصل کر کے معاشرے میں مثبت قدروں کے فروغ میں کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اعتکاف 2011 کیلئے رجسٹریشن پورے ملک میں شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top