منہاج ماڈل سکول ناٹہ گوجر مل کی نئی عمارت کی شاندار افتتاحی تقریب

منہاج ماڈل سکول ناٹہ گوجر مل (دولتالہ حلقہ پی پی 4) کی نئی عمارت کی شاندار افتتاحی تقریب 31 جولائی بروز اتوارصبح 10 بجے منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سکول کی طالبہ نے کیا جس کے بعد سکول کے بچوں نے خوبصورت انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ سکول کی ننھی منھی بچیوں نے مہمانوں کو انتہائی خوبصورت ٹیبلو کے ذریعے خوش آمدید کہا۔ تقریب کی صدارت چوہدری ساجد محمود (سابق ناظم یونین کونسل دولتالہ) نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف کالم نگار حکیم عبدالروف کیانی تھے۔ پروگرام میں خصوصی شرکت چوہدری جاوید اقبال (صدر تحرک منہاج القرآن پی پی 4) چوہدری محمد اسحاق (ناظم تحرک منہاج القرآن پی پی 4) اور راجہ محمد محسن بھٹی ایڈووکیٹ (منہاجین) نے کی۔ نقابت کے فرائض عبدالرؤف عدم اور راجہ ضمیر عباس (منہاجین) نے ادا کئے۔ یاد رہے یہ عمارت افتخار احمد مغل (لائف ممبر تحریک منہاج القرآن ہالینڈ) نے تقریبا 9 لاکھ کی رقم سے خرید کر منہاج ماڈل سکول ناٹہ گوجر مل کے لئے وقف کی تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ساجد محمود (سابق ناظم یونین کونسل دولتالہ) نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں کی نسبت نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اضافہ کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ وطن عزیز مسائل کے گرداب میں ہے، نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں مستقبل کے نونہالوں میں علم کی روشنی پھیلانے والے اساتذہ محنت، ایمانداری اور لگن سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے کوشاں رہیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی تنظیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے پوری دنیا میں دین اسلام کا صحیح معنوں میں حقیقی تصور امن پیش کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف کالم نگار حکیم عبدالرؤف کیانی نے کہا اساتذہ قوم کے معماروں میں علم کی دیپ جلا کر مثالی کردار ادا کررہے ہیں۔ دور افتادہ دیہات و قصبات میں اس طرز کے نجی تعلیمی اداروں کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کی ترقی تعلیم کی مرہون منت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید علوم پر بھی دسترس حاصل کی جائے۔

تقریب سے ایڈووکیٹ محمد محسن بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت اس وقت پوری دنیا میں دین اسلام اور امت مسلمہ پر لگنے والے دہشت گردی کے دھبے کوصاف کرنے کا مجدادانہ کردار ادا کررہی ہے۔

اس موقع پر منہاج ماڈل سکول کے پرنسپل جاوید اقبال راجہ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تشریف لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 11 راولپنڈی کے عہدیداران افتخار حسین بھٹی، منیر حسین بھٹی، حلقہ پی پی 4 کے عہدیداران چوہدری طاہر خان، قاضی محمد افضل، راجہ حسن اختر، صوبیدار محمد فاضل، راجہ عابد نسیم پرنسپل آکسفورڈ ماڈل سکول چک بہادر، قاضی احسان غفور پرنسپل منہاج ماڈل سکول دولتالہ، سوار محمد حسین، نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے عہدیدارن سید منور نقوی، نوید افسر راجہ، چوہدری عابد حسین، راجہ حاجی احمد، ایم ڈی علی ہسپتال راجہ حسن اختر اور عمائدین علاقہ کی ایک بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔ اس موقع پر سکول ہذا کے سرپرست اعلی افتخار مغل نے ہالینڈ سے ٹیلی فون پر خطاب بھی کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top