لیہ میں متاثرین سیلاب کے درمیان چیکس اور مکانات کی چابیوں کی تقسیم

لیہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع پر37 متاثرین سیلاب کو امدادی چیکس اور مکانات کی تعمیر کے بعد علامتی چابیوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ افتخار شاہ بخاری، رانا فیاض احمد خان، احمد نواز انجم  و دیگر عہدیداران نے متاثرین میں چیکس تقسیم کیے اور گھروں کی علامتی چابیاں پیش کی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندئے بڑی تعداد میں موجود تھے۔

جن متاثرین کے گھروں کی جزوی تعمیر اور مکمل تعمیر کی گئی ان احباب کے نام حسب ذیل ہیں۔ سیف اللہ خان، ڈاکٹر بلال، محمد غفور حسین، محمد شاویز، رضیہ بی بی، غلام حسین، پیر جندوڈھ، قاری محمد رمضان، پیر محمد شاہ گیلانی، محمد افضل، ریاض حسین، جمشید علی اور میلادی خان شامل ہیں جبکہ درج ذیل احباب کو امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔ ڈاکٹر نور محمد، فلک شیر کلواڑ، شیخ عبدالحمید، ملک نذیر احمد سائیں، ڈاکٹر محمد سلیمان جوتہ، ملک محمد فاروق، واحد بخش کالرو، امام بخش، محبوب حسین، محمد رفیق فاروقی، حافظ عبدالرشید، محمد ہاشم، رشید احمد، محمد ہاشم، سلیم احمد، سیف اللہ، محمد اسلم، مہر مختیار حسین، غلام یاسین کلاسرہ، غلام عباس، کامران قادری، صفدر عباس اور مختیار حسین بھٹی شامل تھے۔

تقریب خطاب کرتے ہوئے MWF کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری، احمد نواز انجم، محمد رفیق نجم، قمر عباس و دیگر نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی واحد تنظیم ہے جو ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے اقدامات کی رہی ہے۔ جبکہ حکومت سیمت تمام این جی اوز مکانات کی چابیاں اور امدادی چیکس کی تقسیم وقتی طور پر میدان میں نظر آنے کے بعد غائب ہوگئیں متاثرین سیلاب نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top