عالمی امن کانفرنس ویمبلے اہم سنگ میل کی حامل ہوگی۔ منہاج القرآن برنلے

یوکے (ابو ابراہیم) اسلام ایک امن پسند اور بھائی چارے کا دین ہے اور پیغمبر اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ رب العز ت نے پوری دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا، اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت کا سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔بدقسمتی سے اسلام کے پیغام امن کو آج تک صحیح طور سے سمجھا یا سمجھایا نہیں جاسکا اور اس کی طرف انگشت طعن دراز ہو رہی ہیں۔ اسلام کے پیغام امن ومحبت کو دنیا بھر میں عام کرنے کی کوشش ایک عرصہ سے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ہور ہی ہے جو لائق تقلید ہے، ان خیالات کا اظہارمنہاج القرآن برنلے کے ڈائریکٹر علامہ شمس الرحمن آسی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام ہونے والی یہ عظیم الشان عالمی امن کانفرنس ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کانفرنس میں پندرہ سے بیس ہزارافراد شریک ہوں گے اور اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں برطانیہ و یورپ میں اس بات کی زیادہ ضرورت ہے کہ اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے اس طرح کی کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے تاکہ ہماری نسلیں اپنے دین کے بارے میں سچ جان سکیں۔ دین کے حقیقی فلسفہ کو نہ جاننے کی وجہ سے بہت سے لوگ اس کے ماننے والوں سے بھی متنفر ہو جاتے ہیں اور یہ خلیج مزید بڑھتی چلی جاتی ہے، پھر شکوک وشبہات کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عالمی امن کانفرنس اسلام کے بارے میں پائے جانے والے بہت سے شکوک وشبہات کو دور کرے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top