منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب متاثرین میں چیکس اور گھروں کی چابیوں دینے کی تقریب

مظفر گڑھ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 22 جولائی 2011ء کو مظفر گڑھ، کوٹ ادوو اور گرد و نواع کے متاثرین سیلاب میں تعمیر کیے گيے گھروں کی چابیاں دینے کی تقریب ہوئی۔ جس میں گھروں کی چابیاں مالکان کو دینے کے علاوہ دیگر متاثرین کو نقد امدادی چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ مرکزی قائدین میں احمد نواز انجم اور ساجد محمود بھٹی بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد متاثرین میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی قائدین اور شیخ زاہد فیاض نے اظہار خیال کیا۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے فلاح و بہبود کا کام کر رہی ہے، جس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں 2010ء سے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا، جو متاثرین کی بحالی کے بعد آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین کو تنہاء نہیں چھوڑا، انہیں مکانات تعمیر کر کے دینا اس سلسلے کی کڑی ہے۔ فلاح و بہبود کا یہ کام بلا رنگ و نسل آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس موقع پر انہوں نے متاثرین میں گھروں کی چابیاں اور امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کیے۔ جن کی تعداد 33 تھی۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top