بے شعوری کے آکٹوپس نے عوام کو جکڑ رکھا ہے: رحیق احمد عباسی

پڑھے لکھے افراد کو شعوری بیداری کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی تحریک منہاج القرآن پنجاب کی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس سے گفتگو

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان قیادت کے بدترین بحران میں گھرا ہے اور مقتدر طبقہ میں کوئی لیڈر موجود نہیں ہے۔ اس لئے مہنگائی، غربت، بے روزگاری، دہشت گردی اور لاقانونیت عوام پر عذاب بن کر مسلط ہیں، جبکہ حکومت کی طرف سے ان مسائل کے خاتمہ کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی۔ بے شعوری کے آکٹوپس نے عوام کو جکڑ رکھا ہے۔ پڑھے لکھے افراد کو شعوری بیداری کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ وہ گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن پنجاب کی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر امیر پنجاب تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، توقیر گیلانی، بشیر لودھی اور وسیم ہمایوں بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گریڈ ایک سے سولہ کی تنخواہوں میں معقول اضافہ کیا جائے۔ موجودہ نظام نے غربت کی بجائے غریب کا خاتمہ کردیا ہے۔ انہوں نے خواتین پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں خواتین کو تحفظ حاصل ہو اورعوام کی فلاح و بہبود ہو اور انسانی اقدار پروان چڑھیں۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن استحصالی نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے جو انسانیت کی تذلیل کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق کا شعور دلانا ہمارا مشن ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top