منہاج القرآن کے تعلیمی اور فلاحی منصوبہ جات کیلئے ایک لاکھ 70 ہزار کھالوں کا حصول

300 سے زائد مقامات پر بیس ہزار قربانیاں کی گئیں، متاثرین سیلاب میں گوشت تقسیم، عوام کا شکریہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے تعلیمی اور فلاحی منصوبہ جات کیلئے پورے ملک سے ایک لاکھ 70 ہزار کھالوں کا ہدف حاصل کرلیا۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ 500 یتیم اور بے سہارا بچوں کے پراجیکٹ آغوش اور پورے ملک میں 600 تعلیمی اداروں کیلئے عوام نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ یقینا ہمارے لیے پہلے سے بڑھ کر عوامی خدمت کا محرک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 400 بچیوں کیلئے بیت الزہرہ کا قیام ہمارے لئے آئندہ سالوں کا ہدف ہے جو ان شاء اللہ عوام کے تعاون سے ضرور پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔

دریں اثناء منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں 300 سے زائد مقامات پر بیس ہزار قربانیاں کی گئیں جن میں خصوصاً سندھ کے سیلاب زدہ علاقے شامل ہیں جہاں متاثرین میں گوشت تقسیم کیا گیا۔ لاہور کے مختلف ہسپتالوں اور جیلوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پکا ہوا کھانا تقسیم کیا گیا جبکہ لاہور کی کچی آبادیوں اور پسماندہ علاقوں میں ہزاروں پیکٹ گوشت تقسیم کیا گیا جس کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینکڑوں رضاکار عید کے تینوں دن مصروف عمل رہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top