منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گنجانہ نو ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گنجانہ نو ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام 3 بچیوں کو جہیز دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں قاری ریاست علی چوہدری اور ثناء اللہ بٹ نے مرکز کی طرف سے نمائندگی کی جبکہ حضرت علامہ محمد شکیل ثانی مرکزی ناظم دعوت نے اپنے خصوصی خطاب میں حقوق العباد کی حقیقت پر خطاب کیا۔

مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انٹرنیشنل سطح پر خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ یہ پروگرام طارق محمود بھٹی ناظم کے ڈیرہ پر انعقاد پذیر ہوا۔ مستحق بچوں کے والدین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو دعائیں دیں اور محمد شفقت، امجد قادری اور تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ آخر پر شاندار ریفریشمنٹ کا انتظام بھی تھا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top